Ads

ٹک ٹاک اسٹار بنانے کا جھانسہ دیکر لڑکیوں سے جسم فروشی کرانے والا گروہ گرفتار

ڈھاکا: بنگلادیش میں ٹک ٹال ماڈل بنانے کا دھوکا دیکر نوجوان لڑکیوں کو بھارت اسمگل کرکے جسم فروشی کرانے والے گروہ کے 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کی ریپڈ ایکشن بٹالین نے گزشتہ ماہ ایک خاتون سے جنسی زیادتی کی ویڈیو کی تفتیش کے دوران ایک گروہ کا سراغ لگایا تھا جو لڑکیوں کو غیر قانونی طور پر بھارت بھیج کر جسم فروشی کا دھندہ کرایا تھا۔

یہ گروہ ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کی خواہش مند 17 سے 22 سال کی لڑکیوں کو ماڈلنگ اور ٹک ٹاک اسٹار بنانے کا لالچ دیکر بھارت اسمگل؛ کیا کرتا تھا اور وہاں ان لڑکیوں سے زبردستی جسم فروشی کا دھندہ کرایا جاتا تھا۔

ریپڈ ایکشن بٹالین کے نیم فوجی دستے نے منگل کو بتایا کہ گروہ کے مبینہ رافض الاسلام رڈائے کو گرفتار کیا ہے جو ٹِک ٹِک رِڈائے کے نام سے شہرت رکھتا ہے گروہ کے دیگر 10 ارکان بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں سے 9 کا تعلق بنگلادیش سے ہے جب کہ دو کو بھارتی شہر بنگلور سے گرفتار کیا گیا جس کے لیے انڈین پولیس کی مدد لی گئی تھی۔ زیر حراست ملزمان نے ایک ہزار لڑکیوں کی اسمگلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

 

 

The post ٹک ٹاک اسٹار بنانے کا جھانسہ دیکر لڑکیوں سے جسم فروشی کرانے والا گروہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RHLMc8
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment