Ads

دلیپ کمار کی صحت میں بہتری

ممبئی: بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔

دلیپ کمار نے مینجر نے ٹوئٹر پر ان کی صحت کے حوالے سے مداحوں کو اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ۔ دلیپ صاحب کا علاج کردیا گیا ہے۔ میں نے ذاتی طورپر ڈاکٹر جلیل پارکر اور ڈاکٹر نتن گوکھالے سے بات کی ہے اور وہ دونوں پُرامید ہیں کہ دلیپ صاحب کو کل اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا اور وہ گھر واپس آجائیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری، اسپتال میں داخل

واضح رہے کہ تین روز قبل دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے سبب ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ دلیپ کمار کے مداح ان کی بیماری کی خبر سن کر تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے اس کے علاوہ دلیپ کمار کے انتقال کی افواہیں بھی میڈیا میں زیر گردش تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

بعد ازاں دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ دلیپ صاحب کی طبیعت بہتر ہے اور انہیں دو سے تین روز میں ڈسچارج کردیا جائے گا۔

The post دلیپ کمار کی صحت میں بہتری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pAhDb2
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment