Ads

آئندہ فیس بک کے بانی کو وائٹ ہاؤس کھانے پر نہیں بلاؤں گا، ٹرمپ

 واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کی 2 سالہ معطلی پر سوشل میڈیا ویب سائٹ کے بانی مارک زکر برگ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ صدارتی الیکشن جیت گیا تو فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو کبھی وائٹ ہاؤس کھانے پر مدعو نہیں کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان فیس بک انتطامیہ کی جانب سے ان کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بند ہونے کے ردعمل کے طور پر دیا۔ فیس بک انتظامیہ نے یہ پابندی ان اکاؤنٹس سے اشتعال انگیز پوسٹوں اور پارلیمنٹ پر حملے کے تناظر پر عائد کی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹ دو سال کے لیے معطل 

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر نے 2019 میں اپنے دور حکومت میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو کھانے پر وائٹ ہاؤس مدعو کیا تھا تاہم اکاؤنٹس بند ہونے کیے جانے کے  بعد ٹرمپ نے کہا کہ اب کھانے نہیں بلکہ بزنس پر بات ہوگی۔

The post آئندہ فیس بک کے بانی کو وائٹ ہاؤس کھانے پر نہیں بلاؤں گا، ٹرمپ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3wZAe2N
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment