Ads

ابوظبی کے ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والے کرکٹرز اور آفیشلز قید تنہائی سے تنگ

 کراچی: ابوظبی کے ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والے کرکٹرز اور آفیشلز قید تنہائی سے تنگ ہوگئے۔

پاکستان سے ابو ظبی پہنچنے والے کرکٹرز اور معاون اسٹاف ارکان کی چوتھی کورونا ٹیسٹنگ بدھ کو ہوگی، نتائج کی رپورٹ منفی آنے پر کھلاڑی روم آئسولیشن ختم کرکے بائیو ببل میں داخل ہوجائیں گے، گراؤنڈ میں جاکر پریکٹس کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوظبی کے ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والے کرکٹرز اور آفیشلز قید تنہائی سے تنگ رہے، پْرتعیش کمروں میں تمام تر جدید سہولیات کے باوجود وہ بوریت اور نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں، لیگ کے انعقاد میں مسلسل تاخیر اور مشکلات کی وجہ سے پلیئرز پریشانی کا شکار ہیں۔

قرنطینہ میں موجود ان افراد نے بوریت ختم کرنے کے لیے ساحل سمندر کا نظارہ کیا، ساتھ کمرے کی ویڈیو بنانے کا سلسلہ بھی جاری  رکھا، اس سے قبل پاکستان میں بھی قرنطینہ کرنے والے کھلاڑی میدان تک رسائی کے بعد بدھ کو سکھ کا سانس لیں گے۔

The post ابوظبی کے ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والے کرکٹرز اور آفیشلز قید تنہائی سے تنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ccOEEN
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment