Ads

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں سرکاری قیمت پر دودھ فروخت کرنے کا حکم

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف درخواست پر سرکاری قیمت پر فروخت یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ سندھ فورڈ اتھارٹی، کمشنر کراچی نے عمل درآمد رپورٹس جمع کرادیں جس میں کہا گیا ہے کہ اضافی قیمت پر دودھ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ دودھ سرکاری نرخ پر ہی فروخت ہو۔

عدالت نے دودھ کی سرکاری قیمت پر فروخت یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس ریگولر بینچ سے متعلق ہے، مزید سماعت چھٹیوں کے بعد ہوگی جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 12 اگست کے لیے ملتوی کردی۔

عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ شہر میں دودھ مافیا من پسند قیمت پر دودھ فروخت کر رہی ہے، دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے فی کلو مقرر ہے، دودھ مافیا 130 اور 140 روپے فی کلو دودھ فروخت کر رہی ہے لہذا متعلقہ حکام کو دودھ کی سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

The post سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں سرکاری قیمت پر دودھ فروخت کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3cyMOhF
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment