Ads

لاہور میں شادی سے انکار پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا

 لاہور: جوہر ٹاؤن کے علاقے میں تیزاب گردی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا۔

مریم نامی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ تیزاب کے باعث مریم کا چہرہ جھلس گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تیزاب گردی کا مقدمہ درج کرلیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ احمد نامی شخص نے اس پر تیزاب پھینکا، ملزم احمد مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا، اس نے صبح مجھے موٹرسائیکل پر ساتھ چلنے کو کہا، اور شادی سے انکار پر اسٹیل کے جگ سے تیزاب میرے اوپر پھینک دیا۔

سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی اور فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کےخلاف کارروائی کا حکم دیا۔

The post لاہور میں شادی سے انکار پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3vYy6bC
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment