کراچی: زمزمہ اسٹریٹ پر نجی بینک کے لاکر سے کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات کا صفایا کر دیا گیا جب کہ حیران کن طور پر بینک انتظامیہ بھی واردات سے بے خبر نکلی۔
کلفٹن کے نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات کا صفایا کردیا گیا، پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں بینک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس حوالے ڈاکٹر انیتا قاضی نے بتایا کہ کلفٹن کے علاقے زمزمہ اسٹریٹ پر قائم نجی بینک میں میرا لاکر ہے، بدھ کی دوپہر لاکر سے طلائی زیورات نکلوانے کے لیے گئی تو اندر جا کر انکشاف ہوا کہ میرا لاکر کٹا ہوا تھا اور اس میں موجود 250 تولہ سونے کے طلائی زیورات غائب تھے۔
ڈاکٹر انیتا قاضی نے بتایا کہ لاکر کو انتہائی مہارت کے ساتھ کاٹ کر طلائی زیورات نکالے گئے، اس حوالے سے بینک کے افسران و عملے سے پوچھا گیا تو سب نے ہی لاعلمی کا اظہار کیا جو کہ حیران کن بات ہے کہ واردات کا کسی کو کوئی علم نہیں ، انھوں نے الزام عائد کیا کہ اس واردات میں بینک انتظامیہ ملوث ہے اور مقدمہ بھی ان کے خلاف درج کرایا ہے۔
پولیس کے مطابق فوری طور پر اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ لاکر کس وقت کاٹ کر طلائی زیورات نکالے گئے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
The post کراچی میں نجی بینک کے لاکر سے کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات کا صفایا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3y2jA3h
0 comments:
Post a Comment