Ads

یورپی یونین کا ہم جنس پرست فری زون قائم کرنے پر پولینڈ کیخلاف کارروائی پر غور

جنیوا: یورپی یونین نے ’’ہم جنس پرست فری زون‘‘ قائم کرنے پر پولینڈ کے خلاف قانونی کارروائی پر غور شروع کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے یورپی یونین کے دو اعلیٰ عہدیداروں کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ پولینڈ کے خلاف ہم جنس پرستوں کے حقوق کا احترام اور تحفظ نہ کرنے پر قانونی چارہ جوئی پر غور کیا جا رہا ہے۔

ہنگری سے تعلق رکھنے والے اوربان نے رائٹرز کو بتایا کہ یورپی یونین کے تمام ممبران پر ہم جنس پرستوں کے حقوق کا  احترام کرنا لازمی ہے اور اگر پولینڈ سمیت کوئی بھی رکن ایسا نہیں کرتا تو وہ یورپی یونین چھوڑ سکتا ہے۔

یورپی یونین کے عہدیدار نے مزید کہا کہ پولینڈ کی حکمران اور قوم پرست جماعت نے ہم جنس پرستوں کی مخالف پالیسیوں کو اپنے گورننگ پلیٹ فارم کا حصہ بنا دیا ہے جب کہ مارچ میں ہم جنس پرست جوڑوں کے بچوں کو گود لینے پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔

یورپی یونین کے عہدیدار نے مزید کہا کہ پولینڈ کے 100 سے زائد قصبوں اور علاقوں کو ہم جنس پرست فری زون قرار دیدیا ہے یعنی اب ان علاقوں میں کسی بھی ہم جنس پرست کو رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یورپی یونین کے عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ پولینڈ کی جانب سے یورپی یونین سے معاہدے کی ان تمام خلاف ورزیوں کی جانچ کر رہے ہیں جس کی روشنی میں پولینڈ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

رائٹرز کے رابطہ کرنے پر پولینڈ کی حکومت کے ترجمان نے کہا ملک میں ایسا کوئی قانون موجود نہیں ہے جو لوگوں کے ساتھ ان کی جنسی رجحانات کی بنیاد پر امتیازی سلوک کرے اس لیے یورپی یونین کی کارروائی بے معنی ہوگی۔

 

The post یورپی یونین کا ہم جنس پرست فری زون قائم کرنے پر پولینڈ کیخلاف کارروائی پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3y7ywgf
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment