لاہور: حساس اداروں نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی رپورٹ تیار کرلی۔
حساس اداروں نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی رپورٹ تیار کرلی ہے جس کے مطابق دھماکے کی اطلاع 11 بج کر 15 منٹ پر ریحان نامی شہری نے دی، دھماکا مکان نمبر 109 اور 110 کے باہر کھڑی گاڑی میں نصب شدہ بارودی مواد سے کیا گیا جب کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کرنے کے شواہد بھی ملے ہیں، دھماکے سے 24 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3 شہید ہوئے، دھماکے سے 12 گاڑیاں متاثر ہوئیں اور 7 گھروں کو نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی بارود کی نوعیت تاحال معلوم نہ ہوسکی جب کہ ابھی تک کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
دوسری جانب حساس اداروں نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے پیٹر پال سے رابطے میں رہنے والے 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں سے ایک لاہور اور دوسرا خیبرپختونخواہ سے پکڑا گیا۔ اس کے علاوہ دھماکے میں استعمال کار کو چیک کرنے والے اہلکار کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، ڈیوٹی پر موجود اہلکار اے وی ایل ایس کا تھا جس نے دہشت گرد سے مکالمہ کیا، اہلکار نے لیبارٹری اور سپردداری کی فائل طلب کی اور کوائف کی پڑتال کے بعد کار سوار کو جانے دیا۔
The post جوہر ٹاؤن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2U38CeO
0 comments:
Post a Comment