Ads

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

 اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔ 

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست مئی کے مہینے کیلئے کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ گزشتہ ماہ 12 ارب 67 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداوار 73 ارب 62 کروڑ روپے  لاگت آئی، سب سے مہنگی بجلی 21 روپے 68 پیسے میں ڈیزل سے پیدا کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ 14 روپے 33 پیسے فی یونٹ میں فرنس آئل پربجلی پیدا کی گئی، ایل این جی پر10 روپے 4 پیسے فی یونٹ پربجلی پیدا ہوئی، ایٹمی بجلی کی پیداواری لاگت 1 روپے 13 پیسے فی یونٹ رہی اور13 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لائسزکی نظرہوئی۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، نیپرا 29 جون کوسی پی پی اے کی درخواست پرسماعت کرے گی۔

The post بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3gYx60X
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment