Ads

بجٹ سے سارے خوش ہوجائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بجٹ سے سارے خوش ہوجائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اہم حکومتی اتحادی طارق بشیر چیمہ شریک نہ ہوئے، جس پر وزیراعظم نے طارق بشیر چیمہ کے اجلاس میں نہ آنے کی وجوہات بھی پوچھیں۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور  پینشن میں 10 فیصد اضافے اور فنانس بل 2021 کی منظوری دے دی ہے، جب کہ  کابینہ نے انٹرنیٹ پر ٹیکس کی تجویز مسترد کردی، اور موبائل فون پر ٹیکس بھی محدود کر دیا گیا۔

اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ پہنچے تو صحافیوں نے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے سوالات شروع کردیئے، جس پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بجٹ ایسا ہوگا جس سے سب خوش ہوجائیں گے۔

The post بجٹ سے سارے خوش ہوجائیں گے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3gf7Tjs
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment