Ads

اسرائیلی اپوزیشن جماعتوں کا مخلوط حکومت بنانے کا اعلان  

تل ابیب: اسرائیل کی اپوزیشن جماعتوں نے مخلوط حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد نیتن یاہو کی حکومت ختم ہوجائی گے۔

اسرائیلی حزب اختلاف کی 7 جماعتیں مخلوط حکومت کے قیام کے لیے معاہدے پر متفق ہوگئی ہیں جس کے بعد 12 سال سے برسر اقتدار نیتن یاہو کی حکومت ختم ہوجائے گی اور ان کی لیکوئڈ پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتیں اپوزیشن میں بیٹھیں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نیتن یاہو کا 12 سال دور اقتدار ختم ہونے کے قریب

 مارچ میں انتخابات کے بعد اسرائیلی صدر نے وزیراعظم نیتن یاہو کو حکومت بنانے کے لیے 28 دن دیے تھے تاہم ناکامی کی صورت میں حزب اختلاف کے رہنما یائر لاپڈ کو حکومت بنانے کا کہا جس کے بعد یائر لاپڈ نے گزشتہ رات ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل صدر کو مخلوط حکوت کے قیام سے متعلق آگاہ کیا، معاہدہ کے مطابق دائیں بازوکی جماعت یامینا کے رہنما نفتالی بینٹ پہلے 2 سال کے لیے وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوں گے اور یائر لاپڈ اس عرصے میں وزیر خارجہ کی کرسی سنبھالیں گے  جب کہ 2 سال کے بعد دونوں ایک دوسرے سے ذمہ داریاں تبدیل کرلیں گی۔

حزب اختلاف کے رہنما یائر لاپڈ نے نئی حکومت کے قیام کے لیے 7 جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنایا ہے جس میں اسرائیل میں عرب برادری کی نمائندہ جماعت یونائیٹڈ عرب بھی شامل ہے جب کہ مخلوط حکومت کے معاہدہ کی اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظوری لازمی ہے جس کے بعد نئی حکومت اور اسرائیلی وزیراعظم اپنے عہدوں کا حلف اٹھا سکیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل، عام انتخابات کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں اسرائیل میں بجٹ منظوری کی ناکامی کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی تھی جس کے بعد انتخابات میں اسرائیل کے صدر نے انتخابات میں معمولی اکثریت حاصل کرنے والے نیتن یاہو کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔

The post اسرائیلی اپوزیشن جماعتوں کا مخلوط حکومت بنانے کا اعلان   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2STckqW
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment