Ads

پشاور کے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں کمی آنے لگی

 پشاور: پشاور کے تینوں بڑے اسپتالوں میں کورونا کے صرف 271 مریض زیر علاج رہ گئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد پشاور کے اسپتالوں میں بھی کورونا کے مریضوں میں مزید کمی آنے لگی ہے اور وینٹیلٹرز بھی خالی ہوگئے ہیں، لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اسپتال و حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صرف 35 مریض وینٹیلٹرز پر ہیں۔

اسپتال ترجمان کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 517 بیڈز میں سے 111 بیڈز پر مریض زیرعلاج ہیں اور آئی سی یو میں 7 مریض داخل ہیں، خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 59 مریض موجود ہیں جب کہ 13 مریض انتہائی نگہداشت میں وینٹیلٹرز پر ہیں۔

ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے مطابق 204 بیڈز میں 101 مریضوں کے زیراستعمال ہیں جب کہ اس وقت 15 کورونا کے مریض وینٹیلٹرز پر ہیں۔

The post پشاور کے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں کمی آنے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3vc2PjZ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment