کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں بغیر ویکسین کورونا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔
سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وبا پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی مجموعی صورت حال اور ویکسینیشن کے عمل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل کل سے شروع کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسپو سینٹر پر بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خبر کا نوٹس لیا، انہوں نے متعلقہ شخص کے خلاف آئی جی پولیس اور وزارت داخلہ کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا کے خلاف جاری کسی کام میں کوئی کرپشن یا نااہلی برداشت نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی ہدایت دی کہ اب جو ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں اس کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دیں۔
The post کراچی میں بغیر ویکسینیشن کورونا سرٹیفکیٹ جاری کردیے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3wmJZID
0 comments:
Post a Comment