Ads

خاتون ہراسگی کیس میں وزیراعظم کا ایکشن

 اسلام آباد: سٹیزن پورٹل پر خاتون ہراسگی کیس کی شکایت میں غفلت برتنے پر وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لے لیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈلیوری یونٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو اپنے غیر ذمہ دار افسران کے خلاف انکوائری کرکے سخت ایکشن لینے اور معطل کرنے کی ہدایت کردی۔

خاتون نے ہراسگی کے باعث یونیورسٹی سے نوکری چھوڑ کر ایف آئی اے سے رجوع کیا تھا لیکن ایف آئی اے افسران کے عدم تعاون کی وجہ سے اس نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی۔ خاتون نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر 5 مرتبہ شکایات درج کی تاہم ایف آئی اے افسران نے کارروائی نہ کی۔ 16 دسمبر 2019 سے 13 جون 2021 تک ایف آئی اے نے شکایت کو مسلسل نظرانداز کیا۔ دو بار شکایت ری اوپن کے باوجود ایف آئی اے نے اپنی ذمہ داری میں کوتاہی برتی۔

خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ ایف آئی اے کے خلاف شکایت لے کر وزیراعظم آفس پہنچ گئی۔ اس کی درخواست پر وزیراعظم آفس نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے معاملے کی اعلی سطح تحقیقات کروا کر متعلقہ افسران کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کرنے اور خاتون کو جلد از جلد ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

The post خاتون ہراسگی کیس میں وزیراعظم کا ایکشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xK4U8r
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment