اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر حکام بھی شریک ہیں۔
قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی، اور ترقیاتی بجٹ کی منظوری بھی متوقع ہے، وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1235 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، آئندہ مالی سال کے لئے شرح نمو 4.8 سے 5 فیصد تک کا ہدف رکھنے کی بھی تجویز ہے، اجلاس میں افراط زر سمیت دیگر اہداف بھی رکھے جائیں گے۔
The post وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34SoGlW
0 comments:
Post a Comment