Ads

الیکشن کمیشن کا انتخابی اصلاحات ترمیمی بل پر تحفظات کا باضابطہ اظہار

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت کی جانب سے پیش کردہ انتخابی اصلاحات ترمیمی بل پر تحفظات کا باضابطہ اظہار کردیا۔

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں سمیت متعدد شقوں میں ترمیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے انتخابی اصلاحات کیلئے الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پاس کرایا تھا۔

سیکرٹری پارلیمانی امور کو خط میں الیکشن کمیشن نے بل سینیٹ میں پیش کرنے سے قبل معاملہ وزیراعظم عمران خان کے علم میں لانے کی درخواست کی اور سیکریٹ (خفیہ) ووٹنگ کی بجائے اوپن ووٹنگ کا لفظ شامل کرنے کی بھی مخالفت کر دی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اوپن ووٹنگ کا لفظ شامل کرنا آئین کے آرٹیکل 226 کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ اس حوالے سے صدارتی ریفرنس سے متعلق کیس میں واضح رائے دے چکی ہے، بل پر عملدرآمد کی صورت میں الیکشن کمیشن کے اختیارات محدود ہو سکتے ہیں، بل سینیٹ میں پیش کرنے سے قبل معاملہ وزیراعظم عمران خان کے علم میں لایا جائے۔

کمیشن نے سیکرٹری پارلیمانی امور کو 17 جون کو خط ارسال کرکے تحفظات کا اظہار کیا۔ الیکشن کمیشن نے اجلاس کے بعد تحفظات پر مبنی پریس ریلیز 15 جون کو جاری کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے میڈیا میں ردعمل پہلے جبکہ سرکاری خط و کتاب بعد میں کی۔

The post الیکشن کمیشن کا انتخابی اصلاحات ترمیمی بل پر تحفظات کا باضابطہ اظہار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3iSf5nj
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment