Ads

ٹانک میں کھلونا بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے

ٹانک: گاؤں نصران کے قریب محسود کورونہ میں کھلونا بم پھٹنے کے  باعث 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ 

خیبرپختون کے ضلع ٹانک کے گاؤں نصران کے قریب محسود کورونہ میں کھلونا نما بم پٹھنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے، تینوں بچے آپس میں بھائی تھے۔

پولیس حکام کے مطابق علاقہ محسود کورونہ کے قریب گزرنے والے سدگی نالے میں بچے نہا رہے تھے، کہ انہں وزیرستان کے پہاڑوں سے بہہ کر آنے والا قاتل کھلونا مل گیا، بچے کھلونے کے ساتھ کھیلنے میں مصروف تھے کہ وہ پھٹ گیا اور تینوں بھائی وحید، فرمان اور ناصر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

بچوں کی موت کی خبر ملتے ہی والد عبد الخالق کے گھر میں کہرام مچ گیا، واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

 

The post ٹانک میں کھلونا بم پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36bfYQi
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment