Ads

سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے 30 ارب روپے مانگ لیے

 کراچی: گجر نالہ متاثرین کی بحالی، بارشوں سے نمٹنے، ہاؤسنگ اسکیمز منصوبوں کے لیے سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے 30 ارب روپے جاری کرنے کے لیے رجوع کرلیا۔

سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں 3 الگ الگ درخواستیں دائر کردیں، جن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گجرنالہ آپریشن سے شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہوئی۔ گجرنالہ متاثرین کو گھر دینے، بحالی کے لیے 10 ارب روپے درکار ہیں۔

سندھ حکومت نے موقف اختیار کیا کہ کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے فوری اور طویل مدتی منصوبے بنانا ہیں۔ پانی کی نکاسی کے لیے فوری منصوبوں پر 5 ارب خرچ ہوں گے۔ 5 ارب روپے طویل مدتی منصوبوں کے لیے درکار ہوں گے۔ نیو ملیر، تیسر ٹاون سمیت دیگر ہاؤسنگ اسکیمز کی تکمیل کے لیے بھی 10 ارب روپے درکار ہیں۔

The post سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے 30 ارب روپے مانگ لیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3yikIQf
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment