اسلام آباد: کشمیر کی وزارت عظمیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا ، آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے مشاورتی عمل شروع کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے نومنتخب ارکان اسمبلی کو بلا لیا۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان ، سینئر رہنما خواجہ فاروق اور تنویر الیاس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی صدارت ، وزرات عظمی ، اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور کابینہ کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء بھی شریک ہوں گے۔
The post آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون بنے گا؛ عمران خان نے 3 ارکان اسمبلی کو بلالیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xeZSAe
via Blogger https://ift.tt/3BWd9kG
July 29, 2021 at 03:58AM
0 comments:
Post a Comment