اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے کہ انہیں نیپرا کی جانب سے معمولی ریلیف دیا گیا ہے، اور بجلی کی قیمت میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا اطلاق اکتوبر 2021 سے ہو گا۔
نیپرا کے مطابق ٹیرف میی کمی کا اطلاق 1 سال تک لاگو رہے گا، اتھارٹی نے ایڈجسٹمنٹس کی منظوری کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، مالی سال 21-2020 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے، ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی، اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائےلائف لائن صارفین پر ہوگا، جب کہ کےالیکٹرک صارفین پر قیمتوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
The post بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3BWfDzJ
via Blogger https://ift.tt/3j1APf7
July 30, 2021 at 03:55AM
0 comments:
Post a Comment