Ads

جاپان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، ویڈیو وائرل

ٹوکیو: جاپان میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے شہر شیزوکا میں مسلسل ہونے والی بارشوں سے ڈیم میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی اور پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ ریلے نے اپنے سامنے آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کردیا۔

سیلابی ریلے کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ نے درجنوں مکانات اور 6 سے زائد گاڑیوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے سے 4 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 25 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

ریسکیو ادارے کا ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل شروع کردیا۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی اس علاقے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

The post جاپان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3hvGl8V
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment