لاہور: نورمقدم کیس میں ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ اسلام آباد پولیس کوبھجوائی جائے گی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق نورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفرکا پنجاب فرانزک لیبارٹری میں پولی گرافک ٹیسٹ کیا گیا۔ ملزم ٹیسٹ سے قبل بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا رہا اورٹیسٹ کے دوران ملزم مختلف حیلے بہانے بھی کرتا رہا۔
ظاہرجعفرکا پولی گرافک ٹیسٹ سائنس لیب کے ماہرین نے کیا، ٹیسٹ میں ظاہرجعفرسے 20 سوالوں کے جواب لیے گئے۔
ملزم کے پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ اسلام آباد پولیس کوبھجوائی جائے گی جب کہ ٹیسٹ کے بعد پولیس ملزم کو دوبارہ اسلام آباد لے کرروانہ ہوگی۔
The post نورمقدم کیس: پولی گرافک ٹیسٹ سے قبل ملزم کی بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3zSVAjW
0 comments:
Post a Comment