لاہور: کورونا کا شکار سابق ٹیسٹ اوپنر صادق محمد نے علاج معالجہ کے لیے حکومت سے مدد طلب کرلی۔
محمد برادران میں سب سے چھوٹے 76 سالہ صادق محمد کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کا شکار ہونے کے بعد وہ بہت نقاہت اور کمزوری محسوس کررہے ہیں، علاج کے لیے رجوع کرنے پر نجی اسپتال نے طبی معائنہ کے بعد گھر بھیج دیا۔
نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے صادق محمد نے کہا کہ طبعیت کے مد نظرخواہش ہے کہ اسپتال میں ضروری علاج کیا جائے، اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل ہے کہ وہ متعلقہ حکام کو علاج کی ہدایت جاری کریں۔
واضح رہے کہ ویکسینیشن ہونے کے باوجود علامات ظاہر ہونے پر معمر کرکٹر صادق محمد اور ان کی اہلیہ کے کوویڈ19 ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے تھے، صادق محمد 41 ٹیسٹ اور19 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر کر چکے ہیں۔
The post کورونا کا شکارسابق ٹیسٹ اوپنرصادق محمد نے علاج معالجہ کے لیے حکومت سے مدد طلب کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3zREByk
0 comments:
Post a Comment