اسلام آباد: قومی اسمبلی ہال میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس جاری ہے جس میں اعلیٰ ترین سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس جاری ہے، جس میں کمیٹی کے 29 ارکان کے علاوہ وفاقی وزرا، مشیر و معاونین اور اپوزیشن کے اہم رہنما خصوصی طور پر شریک ہیں۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود ہیں، اجلاس کے شرکا کو ڈی جی ایم او، سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری خارجہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا، پاکستان کی حکمت عملی اور ملکی سلامتی کی صورت حال پر تفصیلی بریف کررہے ہیں۔
اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کو قومی سلامتی کے اجلاس سے قبل خالی کروایا دیا گیا، سینیٹ سیکرٹریٹ کے ملازمین کو بھی چھٹی دے دی گئی جب کہ ریڈ زون میں بھی غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں تھی۔
The post پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس، سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3heKhfz
0 comments:
Post a Comment