Ads

رندھیر کپور کو اپنی بیٹیوں کرشمہ اور کرینہ سے زیادہ کس سے محبت ہے؟

رندھیر کپور کو اپنی بیٹیوں کرشمہ اور کرینہ سے زیادہ کس سے محبت ہے؟

ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور کرشمہ اور کرینہ کے والد رندھیر کپور نے حال ہی میں بتایا ہے کہ انہیں اپنی دونوں بیٹیوں سےز یادہ کس سے محبت ہے۔

رندھیر کپور حال ہی میں بھارتی ٹی وی کے شو’انڈین آئیڈل 12‘ میں بطور خصوصی مہمان شریک ہوئے۔ شو کے دوران انہیں ان کے نواسے تیمور علی خان نے اپنے ہاتھ سے بنا ہوا کارڈ بھیجا جس پر تحریر تھا ’’نانا میں آپ سے محبت کرتاہوں، اپنا خیال رکھیں‘‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  شو کے دوران رندھیر کپور نے تیمور کا کارڈ پڑھنے کے بعد کہا میں اپنی دونوں بیٹیوں کرشمہ اور کرینہ سے زیادہ اپنے نواسے اور نواسی سے محبت کرتا ہوں۔ بالکل اسی طرح جیسے دادا اور نانا اپنے بچوں سے زیادہ اپنے نواسے نواسیوں اور پوتے پوتیوں سے کرتے ہیں کیونکہ اصل سے زیادہ سود پیارا ہوتا ہے۔

انہوں نے تیمور کا کارڈ  دینے پر شو انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا اس شو کے بعد میں سیدھا تیمور سے ملنے جاؤں گا۔

واضح رہے کہ رندھیر کپور کی صرف دو بیٹیاں کرشمہ کپور اور کرینہ کپور ہیں۔ کرشمہ کے دو بچے بیٹی سمائرہ اور بیٹا کیان ہیں جب کہ کرینہ کپور کے دوبیٹے تیمور علی خان اور جے ہیں۔

The post رندھیر کپور کو اپنی بیٹیوں کرشمہ اور کرینہ سے زیادہ کس سے محبت ہے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3f6i20M

via Blogger https://ift.tt/3f6JyLC
July 29, 2021 at 03:58AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment