Ads

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بھی نوٹس جاری کردیا

 اسلام آباد: ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کے بعد تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، جس میں متعلقہ ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایف آئی اے کی حمزہ شہباز سے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش

ذرائع کے مطابق نوٹس میں علی ترین سے بھی بینک اکاؤنٹس اور سرمایہ کاری کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، اور کاروبار کے لیے بینکوں یا فیملی ممبران سے جتنی رقم لی اس کا بھی ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت تک ریکارڈ فراہم نہ کرنے پرعلی ترین کے اکاؤنٹس اور پراپرٹی کو بھی منجمد کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی پانچ رکنی ٹیم نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے بھی تحقیقات کی اور ان سے رمضان اور العریبیہ شوگر ملز سے متعلق سوالات کیے،  حمزہ شہباز شریف پر ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک رقم منتقل کرنے کا بھی الزام ہے۔ ایف آئی اے نے پیشی سے قبل حمزہ شہباز کو سوال نامہ بھجواتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی تھی۔

The post ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بھی نوٹس جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SJuFHg
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment