Ads

افغانستان میں اقوام متحدہ کی عمارت پر حملہ، پولیس اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے ہیرات میں اقوام متحدہ کی ایک عمارت پر حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہیرات میں اقوام متحدہ مشن کی عمارت پر نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔عمارت کے مرکزی دروازے پر سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اقوام متحدہ کی افغانستان کے لیے خصوصی عالمی مندوب ڈیبرہ لیونز کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں اور منصوبہ سازوں کو ڈھونڈ کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ڈیبرہ لیونز نے اپنے بیان میں ہلاک ہونے والے اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : افغان صوبے لغمان میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 20 افراد ہلاک 

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ہیرات میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جنگ جاری ہے۔ افغان میڈیا میں حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی جاری ہے تاہم طالبان کی جانب سے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس دوران طالبان نے کئی اہم سرحدوں اور تجارتی راہداریوں سمیت ملک کے 95 فیصد علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

The post افغانستان میں اقوام متحدہ کی عمارت پر حملہ، پولیس اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2UZIToN
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment