Ads

جاپان؛ ٹرین میں چاقو بردار شخص کا مسافروں پر حملے میں 10 افراد زخمی

 ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت میں چاقو بردار شخص نے چلتی ہوئی ٹرین میں مسافروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ٹرین میں 36 سالہ چاقو بردار شخص نے پہلے ایک طالبہ پر چاقو سے حملہ کیا اور اس کے بعد دیگر مسافروں پر بھی وار کیے۔ حملے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

مسافروں کی چیخ و پکار سُن کر ڈرائیور نے ٹرین کو ایمرجنسی اسٹاپ پر روک لیا۔ چاقو کے وار سے طالبہ کے شدید زخمی ہونے کی وجہ سے حالت نازک بتائی جا رہی ہے جب کہ دیگر 9 مسافر معمولی زخمی ہوئے۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ جس نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ٹرین میں موجود ایک خاتون انتہائی خوش دکھائی دے رہی تھی جس پر مجھے غصہ آرہا تھا اور میں نے اسے قتل کرنا چاہا تھا لیکن دیگر مسافر بھی بچانے آگئے۔

The post جاپان؛ ٹرین میں چاقو بردار شخص کا مسافروں پر حملے میں 10 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3iqcb8J
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment