نارووال: 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا اوباش نوجوان گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نارووال میں مبینہ طور پر اوباش نوجوان نے گھر میں گھس کر 12 سالہ بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بچی نے بیان دیا ہے کہ والدین خریداری کیلئے بازار گئے تھے کہ اوباش نوجوان موقع پا کر گھر کی بیرونی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا، چیخ و پکار سن کر مقامی افراد موقع پر جمع ہو گئے، اور نوجوان بچی کو تشویش ناک حالت میں چھوڑ کر موقع پر سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ محنت کش محمد احمد کی درخواست پر متاثرہ بچی کے بیان کی روشنی میں اوباش مدثر علی کے خلاف 376 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور تھانہ سٹی پولیس نے بچی سے زیادتی کرنے ملزم مدثر کو گرفتار کرلیا ہے۔
The post 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fG49XL
0 comments:
Post a Comment