Ads

ترکی میں مسافر بس حادثہ کا شکار، 15 افراد ہلاک

 انقرہ: ترکی میں مسافر بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 15 مسافر ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 11 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 4 نے اسپتال میں دم توڑا۔

ترک حکام کے مطابق بس تیز رفتاری کے باعث بس ہائی وے کے موڑ پر الٹ گئی جب کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بس نے موڑ کاٹتے ہوئے بریک لگائی تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

The post ترکی میں مسافر بس حادثہ کا شکار، 15 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3CmUKhr
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment