کنشاسا: وسطی افریقی ملک کانگو میں مسافر بس سامنے سے آتے ہوئے تیز رفتار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو میں مسافر بس اور آئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں بری طرح جھلس کر 30 افراد ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ خوفناک آتشزدگی کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ناقابل شناخت ہوگئیں۔
زخمیوں میں سے بھی زیادہ تر کی حالت نازک ہے۔ کانگو میں سڑک حادثات عام ہیں۔ 2010 میں آئل ٹینکر کے الٹ جانے کی وجہ سے 230 افراد جب کہ 2018 میں ایسے ہی حادثے میں 53 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
The post افریقی ملک کانگو میں آئل ٹینکر اور مسافر بس میں خوفناک تصادم، 30 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3in6bxI
via Blogger https://ift.tt/3A0h3as
August 03, 2021 at 04:55AM
0 comments:
Post a Comment