کراچی: سندھ میں 30 اگست سے اسکول کھلیں گے جس کا نوٹیفیکیشن کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں 30 اگست سے اسکول کھلیں گے تاہم تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن ضروری ہوگی۔ ہفتے میں چھ دن اسکول کھلیں گے لیکن تین دن ایک شفٹ جبکہ تین دن دوسری شفٹ کی کلاسز ہوں گی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق والدین ویکسین لگوا کرویکسینیشن کارڈ اسکول میں جمع کروائیں۔ والدین کو اسکول مالکان ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی دیں گے۔
The post سندھ میں 30 اگست سے اسکول کھلیں گے، عملے کی ویکسین لازمی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mA8ZtB
via Blogger https://ift.tt/2UT6qYn
August 27, 2021 at 03:07AM
0 comments:
Post a Comment