Ads

ڈالر کی پرواز رک گئی، قدر میں 32 پیسے کی کمی

 کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوگئی۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کو 2.8 ارب ڈالر کا سستا قرضہ دینے کی خبر اور ریگولیٹر کی مداخلت کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو زبردست اتار چڑھاؤ کے باوجود ڈالر کی اڑان تھم گئی اور روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر ایک موقع پر 164.10روپے کی سطح پر بھی پہنچ گئی تھی تاہم اس دوران ریگولیٹری اقدامات کے نتیجے میں سپلائی بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں بتدریج کمی واقع ہوئی ۔ نتیجتا کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 32 پیسے کی کمی سے 163.57روپے پر بند ہوئی ۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 164روپے پر مستحکم رہی ہے۔

The post ڈالر کی پرواز رک گئی، قدر میں 32 پیسے کی کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lIHvBV
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment