امریکا ؛ 3 ماہ میں کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتوں کا اندیشہ
امریکا ؛ 3 ماہ میں کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتوں کا اندیشہ
امریکا ؛ 3 ماہ میں کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتوں کا اندیشہ
ٹیکساس: امریکا کو اس وقت کورونا کی چوتھی لہر میں مہلک وائرس کی خطرناک ترین قسم ڈیلٹا ویرینٹ کا سامنا ہے جس کے باعث آئندہ 3 ماہ کے دوران کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتیں ہونے کا اندیشہ ہے۔
یونیورسٹی آف واشنگٹن کی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دسمبر تک کورونا سے ایک لاکھ اموات کا خدشہ ہے یعنی رواں برس کے اختتام تک کورونا سے امریکا میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 7 لاکھ 30 ہزار کے قریب پہنچ جائے گی۔ اب تک یہ تعداد 6 لاکھ 32 ہزار ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ٹیکساس کے شعبہ کورونا وائرس ریسرچ کی ڈائرکٹر لارن اینسل نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی لہر میں تیزی یا کمی کا انحصار انسانی برتاؤ سے ہے۔ ہم ڈیلٹا ویرینٹ کو فوری طور پر ختم نہیں کرسکتے لیکن ہم اسے روک ضرور سکتے ہیں۔
یونیورسٹی آف ٹیکساس کی ڈائریکٹر برائے کورونا وائرس لارن اینسل کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ اگر عوامی مقامات پر شہری ماسک کا استعمال شروع کر دیں، میل جول میں فاصلہ رکھیں، بیماری کی صورت میں گھر میں رہیں اور ویکسین لگوائیں تو یہ تعداد کم ہو کر نصف ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں کورونا کی بھارت سے جنم لینے والی قسم ڈیلٹا تیزی سے تباہی مچا رہی ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد اور اموات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
The post امریکا ؛ 3 ماہ میں کورونا سے ایک لاکھ ہلاکتوں کا اندیشہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38m0Ws8
via Blogger https://ift.tt/3ysGbpe
August 30, 2021 at 03:55AM
via Blogger https://ift.tt/3DshEV9
August 30, 2021 at 03:55AM
via Blogger https://ift.tt/3sZj1FT
August 30, 2021 at 03:55AM
via Blogger https://ift.tt/2UZ7eeh
August 30, 2021 at 03:55AM
0 comments:
Post a Comment