Ads

مظفرگڑھ میں فائرنگ سے جمشید دستی کے بھائی جاں بحق

مظفر گڑھ: پیرجہانیاں کے علاقے میں فائرنگ سے جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے پیر جہانیاں میں فائرنگ کے نتیجے میں عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ دوگروپوں میں اراضی کے تنازع پر ہوئی، جمشید دستی کے بھائی ایک پنچایت کے سلسلے میں بلوچ ہوٹل پرموجود تھے کہ اسی دوران ایک فریق نے اشتعال میں آکر فائرنگ کردی جس کے باعث مشتاق دستی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

The post مظفرگڑھ میں فائرنگ سے جمشید دستی کے بھائی جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jEqZjH
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment