وزیرِاعظم کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کی ہدایت
وزیرِاعظم کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کی ہدایت
وزیرِاعظم کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کی ہدایت
وزیرِاعظم کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد اور ان کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر خوراک سید فخر امام، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب، معاونین خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، جمشید اقبال چیمہ اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ملک بھر میں عام آدمی کے استعمال میں آنے والی بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ خصوصاً منڈی اور پرچون کے نرخوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا، اس کے علاوہ ملک میں چینی اور گندم کے موجود اسٹاک اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں واضح کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ معاملات حتمی مراحل میں ہیں جس کے نتیجے میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی کلو کمی کی توقع ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے لہذا چیف سیکرٹریز بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام خصوصا منڈی اور پرچون میں غیر منطقی فرق کو ختم کرنے کے حوالے سے ہر ممکنہ انتظامی اقدام کو یقینی بنائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ محض انتظامی افسران کے خلاف کاروائی ناکافی ہے، انتظامی اقدامات کے نتائج سامنے آنے چاہیں تاکہ عوام کو ریلیف میسر آئے۔ اسکے علاوہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چینی اور گندم کی مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے مفصل منصوبہ بندی اور بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
The post وزیرِاعظم کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3gHytBu
via Blogger https://ift.tt/2WtOAfr
August 30, 2021 at 03:55AM
via Blogger https://ift.tt/3Dqgn0V
August 30, 2021 at 03:55AM
via Blogger https://ift.tt/3jqQkOR
August 30, 2021 at 03:55AM
via Blogger https://ift.tt/3DxsZTE
August 30, 2021 at 03:55AM
via Blogger https://ift.tt/3zpko34
August 30, 2021 at 03:55AM
0 comments:
Post a Comment