Ads

نورمقدم کیس میں پولیس کی تفتیش مکمل، ملزم ظاہر جعفر کو جیل بھیج دیا گیا

 اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ نے نور مقدم کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر تھانہ کوہسار پولیس نے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر ایف ایٹ کچہری اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

دوران سماعت عدالت کے استفسار پر پولیس کی جانب سے بتایا کہ وقوعے کو 12 روز ہوگئے اور تحقیقات مکمل ہو چکی ہے، پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہ کرنے پر عدالت نے 16 اگست تک ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کے علاوہ اس کے والد ، والدہ اور دو گھریلو ملازمین کو بھی اعانت جرم اور شواہد مٹانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

کیس کیا ہے؟

20 جولائی کو عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل شام سات بجے کے قریب اسلام آباد پولیس کو ایک کال موصول ہوئی۔ جس میں بتایا گیا کہ  سیکٹر ایف سیون میں ایک گھر میں ہنگامہ آرائی جاری ہے اور یہاں ایک قتل بھی ہو گیا ہے۔ قاتل کی شناخت ظاہر ذاکر جعفر جب کہ مقتولہ کی شناخت نور مقدم کے نام سے ہوئی۔

وقوعے کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق جھگڑے کے دوران ہی نور مقدم نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر باہر گیٹ کی طرف جانے کی کوشش کی لیکن گیٹ بند ہونے کی وجہ سے وہ باہر نہیں جا سکی۔ اس کے بعد اس نے گھر کے اندر موجود گارڈ کے کیبن کے اندر پناہ لینے کی کوشش کی۔ اس دوران گارڈ گھر کے باہر موجود رہا اور ملزم ظاہر جعفر اوپر سے دوڑتا ہوا آیا اور نور مقدم کو گھسیٹتا ہوا لے گیا۔ بعد میں ملزم نے چھریوں کے کئی وار کئے اور اسے قتل کردیا۔ پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کے مطابق وہ مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن وہ انکار کر رہی تھی۔ جس کی وجہ سے اشتعال کے باعث یہ قتل ہوا۔

The post نورمقدم کیس میں پولیس کی تفتیش مکمل، ملزم ظاہر جعفر کو جیل بھیج دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TTMwMo
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment