کراچی: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا، سیکیورٹی وفد نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کے علاوہ سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا، اور پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا، جس پر آسٹریلوی سیکیورٹی ماہرین نے اظہارِ اطمینان کیا اور تجاویز بھی پیش کیں۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی وفد نے لاجسٹک، کورونا پروٹوکولز کے معاملات کی جانچ کی، اور وکٹ کا بھی معائنہ کیا۔ جب کہ مقامی انتظامیہ اور پی سی بی حکام نے وفد کو تفصیلی بریفننگ دی اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
The post آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی وفد کی نیشنل اسٹیڈیم آمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/31GTx6C
0 comments:
Post a Comment