Ads

سنجے دت کا بیٹی ترشالا دت کے لیے جذباتی پیغام

ممبئی: بالی ووڈ کے سنجو بابا نے اپنی بڑی بیٹی ترشالا دت کے لیے اس کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے۔

اداکار سنجے دت کی بڑی بیٹی ترشالا دت آج اپنی 33 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ اس موقع پر سنجے دت نے ترشالا کے ساتھ اس کے بچپن کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اس کے لیے انتہائی خوبصورت اور جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں اپنے بچوں کو اپنی کہانی خود سناؤں گا، سنجے دت

سنجے دت  نے لکھا ’’زندگی نے مجھے تمہاری صورت میں بہت خوبصورت تحفہ دیا جب میں باپ بنا۔ اگرچہ تم مجھ سے بہت دور ہو لیکن ہم دونوں جانتے ہیں کہ ہمارا رشتہ وقت کے ساتھ مضبوط ہوتا جارہا ہے۔ سالگرہ مبارک میری چھوٹی سی بیٹی۔‘‘

واضح رہے کہ ترشالا دت سنجے دت کی پہلی بیوی رچا شرما کی بیٹی ہیں اورتعلیم حاصل کرنے کی غرض سے امریکا میں مقیم ہیں۔ اس کے علاوہ سنجے دت کے دو بچے اقرا اور شاہران بھی ہیں جو ان کی دوسری بیوی سے ہیں۔ سنجو بابا اپنے تینوں بچوں سے بےحد محبت کرتے ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر بچوں کے لیے اپنی محبت کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔

The post سنجے دت کا بیٹی ترشالا دت کے لیے جذباتی پیغام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xAKluI
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment