کراچی: ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ایتھلیٹ اولمپئین ارشد ندیم نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی۔
ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ایتھلیٹ اولمپئین ارشد ندیم نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات مولانا طارق جمیل نے جولین تھرو ایونٹ میں بہترین پرفارمنس پیش کرنے والے ارشد ندیم کی بھرپورمحنت کو سراہا، اولمپئین ارشد ندیم مبلغ اسلام کے روبرو بصد احترام بیٹھے رہے اور فرط جذبات سے مولانا طارق جمیل کے گلے لگ گئے۔
ارشد ندیم نے مستقبل میں مزید اچھی کارکردگی کے عزم کے ساتھ مولانا طارق جمیل سے دعا کی درخواست کی، ارشد ندیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی تصویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔
The post مولانا طارق جمیل سے قومی ایتھلیٹ اولمپئین ارشد ندیم کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Bsp8FW
0 comments:
Post a Comment