Ads

یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسین ریلوے کے سفر پر پابندی عائد

 اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کے بغیر ریلوے کے سفر پر پابندی کا اعلان کردیا۔ 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی صورت حال اور اس سے بچاؤ کے لیے ویکیس نیشن پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ملک اور خاص کر راولپنڈی اور پشاور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر اظہارِ تشویش کیا گیا اور متعلقہ اکائیوں کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کی ہدایات کی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم اکتوبر 2021 سے صرف ویکسینیٹڈ شہری ہی ریلوے پر سفر کر سکیں گے۔

اجلاس کے دوران محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر کیے جانے والے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ فورم نے ویکسینیشن کے عمل پر اظہارِ اطمینان جب کہ ویکسی نیشن کی دوسری خوراک بروقت لگوانے کے لیے اقدامات اُٹھائے جانے پر زور دیا گیا۔

The post یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسین ریلوے کے سفر پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lIML8j
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment