Ads

طالبان نے وزیر تعلیم اور سربراہ مرکزی بینک سمیت اہم عہدوں پر تقرریاں کردیں

طالبان نے وزیر تعلیم اور سربراہ مرکزی بینک سمیت اہم عہدوں پر تقرریاں کردیں

کابل: طالبان نے افغانستان میں کرنسی کی کمی کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر مرکزی بینک کا سربراہ مقرر کردیا ہے جب کہ پہلی ترجیح کے طور پر ملک کے قائم مقام وزیرِ تعلیم کا تقرر بھی کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے حاجی محمد ادریس المعروف ملا عبدالقہار کو افغانستان کے مرکزی بینک کا قائم مقام سربراہ مقرر کردیا ہے۔ نئے سربراہ نے عملے کو فوری طور ملازمتوں پر واپسی کی ہدایت کی ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ نئے سربراہ بینک یا مالیات کا کتنا تجربہ رکھتے ہیں۔

طالبان کی جانب سے مرکزی بینک کے سربراہ کی تقرری ایسے وقت کی گئی ہے جب ملک میں زیادہ تر بینک بند ہیں اور اے ٹی ایم میں کیش ختم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کرنسی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

دوسری جانب طالبان نے ہمت اخوندزادہ کو قائم مقام وزیرِ تعلیم مقرر کردیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تعلیم بھی طالبان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ نئے وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ شرعی قوانین کی حدود میں رہتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے پُرعزم ہیں۔

ادھر ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے گل آغا کو وزیر خزانہ، صدر ابراہیم کو وزیر داخلہ، نجیب اللہ انٹیلی جنس چیف جب کہ ملا شیرین کو کابل کا گورنر اور حمد اللہ نعمانی کو دارالحکومت کا میئر مقرر کیا ہے۔

 

The post طالبان نے وزیر تعلیم اور سربراہ مرکزی بینک سمیت اہم عہدوں پر تقرریاں کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38birv4

via Blogger https://ift.tt/3mucMZG
August 24, 2021 at 04:55AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment