Ads

بھارتی اداکارہ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

بھارتی اداکارہ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

گووا: تامل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ الیگزینڈرا جاوو کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلموں کی مشہور اداکارہ و روسی ماڈل الیگزینڈرا جاوو کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق اداکارہ کی موت مبینہ طور پر خودکشی کے باعث ہوئی ہے، اداکارہ گووا میں اپنے گھر میں رہائش پذیر تھیں جہاں کمرے کی چھت سے ان کی لاش لٹکی ہوئی ملی تاہم پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔

پولیس کے مطابق اداکارہ بوائے فرینڈ کو چھوڑنے کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، اس کے علاوہ 2019 میں اداکارہ نے ایک فوٹوگرافر کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج بھی کرائی تھی جب کہ ایک اور شخص انہیں بلیک میل بھی کررہا تھا لہذا تحقیقات کے دوران تمام افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کا تعلق روس سے ہے جو بھارتی تامل انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہیں اور گووا میں رہائش پذیر تھیں، واقعہ سے متعلق ان کے اہل خانہ اور روسی سفارت خانہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

The post بھارتی اداکارہ کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2UFMEzj

via Blogger https://ift.tt/3kg03XI
August 23, 2021 at 03:55AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment