Ads

ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد

 کراچی: مقامی عدالت نے ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی کے روبرو ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ استغاثہ کی درخواست پر شواہد چھپانے کی دفعات بھی فرد جرم میں شامل کی گئیں۔ فرد جرم میں قتل بالسبب، زیادتی کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اُشنا شاہ نے ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کو قتل قرار دے دیا

ملزمان نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے صحت جرم سے انکار کرنے پر استغاثہ کے گواہان اور تفتیشی افسر کو 4 ستمبر کو طلب کرلیا۔

The post ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lHCQjz
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment