اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں ملکی سکیورٹی اور افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزراء، سول اور اعلیٰ عسکری حکام شریک ہیں، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی، سکیورٹی اور افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال سمیت بارڈر مینجمنٹ کا جائزہ لیا جارہا ہے، اسکے علاوہ خطے کی مجموعی صورتحال اور قیام امن کے لیے پاکستان کے موثر کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
The post وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WZFvuA
0 comments:
Post a Comment