Ads

او آئی سی کا افغانستان کی صورت حال پرغیرمعمولی اجلاس

او آئی سی کا افغانستان کی صورت حال پرغیرمعمولی اجلاس

جدہ: سعودی عرب کی سربراہی میں افغانستان کی صورتحال پر غور کرنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم ’’ او آئی سی‘‘ کا غیرمعمولی اجلاس جدہ میں جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے دو روز قبل افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی جس پر آج جدہ میں او آئی سی کے رکن ممالک کا اہم اجلاس آج منعقد کیا جا رہا ہے۔

57 مسلم ممالک کی نمائندگی کرنے والی اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں انسانی ضروریات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لیے کڑے وقت میں افغانستان کو ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو بچانے کے لیے ہرممکن اقدامات اُٹھائے جائیں۔

یہ خبر پڑھیں : طالبان نے افغانستان میں امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان کردیا 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثمین نے کہا کہ افغانستان میں مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔ افغانستان میں امن کے قیام اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

واضح رہے کہ طالبان نے 15 اگست کو افغان دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اور ’’دَ افغانستان امارت اسلامی‘‘ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا چند ہفتوں میں نئی حکومت کے خدوخال وضع کرلیے جائیں گے۔

The post او آئی سی کا افغانستان کی صورت حال پرغیرمعمولی اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3zaoOur

via Blogger https://ift.tt/3B0MZw3
August 22, 2021 at 05:55AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment