کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پرخاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ملزم رحمن کلے نے مذکورہ خاتون پر تشدد کیا اور اسے سوشل میڈیا پر ہراساں کر رہا تھا۔
ملزم نے خاتوں کی فحش تصاویر بھی انٹرنیٹ پر جاری کیں، متاثرہ خاتون نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کرکے شکایت کی کہ اسے سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہے، جس پر ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے پاس موجود ڈیجیٹل آلات سے متعلقہ فحش مواد برآمد کرلیا۔
عمران ریاض کے مطابق ملزم کے خلاف سائبرکرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
The post سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3CkBroZ
0 comments:
Post a Comment