Ads

کرن جوہر اب زیورات کا کاروبار کریں گے

کرن جوہر اب زیورات کا کاروبار کریں گے

 ممبئی: کرن جوہر ہدایت کاری اور شوز کی میزبانی کے بعد زیورات کا کاروبار بھی کریں گے۔

نامور بھارتی ہدایت کار و پروڈیوسر کرن جوہر بالی ووڈ کے وہ جوہری ہیں جنہوں نے بے تحاشہ انمول ہیرے بالی ووڈ کو دیے، کامیاب ہدایت کار و پریوڈیوسر ہونے کے ساتھ ساتھ کرن جوہر نے متعدد شوز کی میزبانی بھی کی جس میں وہ کامیاب بھی رہے تاہم اب کرن جوہر جیولری کی برانڈ بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

کرن جوہر نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں وہ گلے کے ہارکی تعریف کرتے دکھائی دیے جب کہ آج بھی انھوں نے ایک ایسی ہی تصویر انسٹا پر ڈالی جس کے بعد بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرن بہت جلد اپنی جیولری کی برانڈ متعارف کرارہے ہیں اور یہ ساری تیاریاں اسی کے لیے ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

فلم انڈسٹری سے جڑے ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرن جوہر نے اب زیورات بھی بیچنے کی تیاری کرلی ہے اور ان کی جیولری برانڈ کا نام ’تیانی‘ ہے جو بہت جلد مارکیٹ میں نظر آئے گی۔

The post کرن جوہر اب زیورات کا کاروبار کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2WlrU0x

via Blogger https://ift.tt/3B8JK5V
August 23, 2021 at 04:55AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment