Ads

پی ٹی آئی اور ن لیگ میں دھڑے بندی ہوتے دیکھ رہا ہوں، منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اور سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں دھڑا بندی ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

اپنے خوابوں اور پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے نئی پیش گوئیاں کردی ہیں، اور کہا ہے کہ اگلے سال کے اگست تک حالات تبدیل ہوں گے، بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں، آئندہ سال صدر مشرف والا کھیل کھیلا جائے گا، الیکشن سے پہلے بہت سے لوگ پی ٹی آئی چھوڑکر دوسری پارٹیوں میں جائیں گے، اور عمران خان مجبور ہوکر وقت سے پہلے خود الیکشن کا اعلان کریں گے، اور یہ اعلان 2022 میں متوقع ہے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید جیسے لوگ بھی دوسری پارٹی میں جائیں گے، کیوں کہ ان کو اپوزیشن میں رہنے کے بجائے اقتدار میں رہنا پسند ہے، پی ٹی آئی اور ن لیگ میں دھڑا بندی ہوتے دیکھ رہا ہوں، عمران خان اپنے ہی لوگوں کے خلاف کیسز بنائیں گے اور ان کے اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلاف ہوں گے، جوبولے گا وہ پھنسے گا۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ نوازشریف پرکیسزہیں، ن لیگ میں دو نظریے سامنے آنے سے ن لیگ کو نقصان ہورہا ہے، جب کہ مولانا فضل الرحمان نے جو تحریک چلائی تھی اس میں وہ کامیاب بھی ہوئے، لیکن یہ سال ان کے لئے مشکل رہے گا، اور اپوزیشن رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ ہوگی، سندھ میں پیپلزپارٹی کو کسی سے خطرہ نہیں ہے۔

منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو جو لائے ہیں یہ ان کو بھی کچھ نہیں سمجھتے، وہ غلط فہمی کا شکار ہیں، پی ٹی آئی جس تیزی سے اقتدار میں آئی ہے اسی تیزی سے 2013 کی طرح پوزیشن پر واپس آئے گی، اور فیوچر بلاول بھٹو زرداری کا ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی نوجوان ہیں اور انہوں نے ہی وزیراعظم بننا ہے، عمران خان اور نواز شریف 70 سال کراس کرچکے ہیں۔

 

The post پی ٹی آئی اور ن لیگ میں دھڑے بندی ہوتے دیکھ رہا ہوں، منظور وسان کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lHytVI
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment